Our Teachers (Urdu Courses New)

OUR TEACHERS (Urdu Courses)

استاذہ متین طارق

استاذہ متین قرآن کریم کی حافظہ ہیں، اور عالمہ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ عالمہ کی تعلیم مکمل کرنے سے اب تک مسلسل مختلف مدارس میں پڑھا رہی ہیں، اور اپنے مادر علمی میں پڑھانے کے علاوہ وہاں انتظامی امور کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہی ہیں۔وہ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں بھی کئی سال پڑھا چکی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے افتاء میں تخصص مکمل کیا ہے اور اب ایک معتبر آن لائن فتویٰ سینٹر کے لیے مفتیانِ کرام کی نگرانی میں جوابات کی تحقیق اور تحریر کا کام بھی کر رہی ہیں۔انھوں نے تحفظ ختم نبوت کورس بھی کیا ہوا ہے۔ صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں وہ دورہ حدیث کی طالبات کو بھی پڑھاتی ہیں، اور دیگر درجوں میں طالبات کو حدیث مبارکہ، فقہ اور عربی کے مضامین بھی پڑھاتی ہیں۔

استاذہ قدسیہ جویریہ

استاذہ قدسیہ نے بائلوجی اور ایجوکیشن میں گریجویشن کی۔ انھوں نے عالمہ کا کورس صدیقہ انسٹیٹیوٹ سے کیا اور عالمیت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے افتاء میں تخصص کیا اور اب ایک معتبر آن لائن فتویٰ سینٹر کے لیے مفتیانِ کرام کی نگرانی میں جوابات کی تحقیق اور تحریر کا کام بھی کر رہی ہیں۔ صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں وہ فقہ پڑھاتی ہیں اور اردو پڑھنے لکھنے کی کلاسیں بھی لیتی ہیں۔

استاذہ ام شیما

استاذہ ام شیما ڈاکٹر ہیں اور ماہر امراض نسواں ہیں، اور اپنا پرائیویٹ کلینک چلا رہی ہیں۔ عالمہ کا کورس انھوں نے صدیقہ انسٹیٹیوٹ سے کیا اور اسکے بعد تفسیر میں تخصص بھی کیا اور صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں تفسیر پڑھا رہی ہیں۔

استاذہ کرن جبین

استاذہ کرن جبین نے ایم بی اے کیا ہوا ہے اور تقریباً پندرہ سال کارپوریٹ سیکٹر میں ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ کام کیا ہے۔ پھر انھوں نے صدیقہ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ عالمہ کا کورس کیا اور فراغت کے بعد سے اب تک عربی گرامر بھی پڑھا رہی ہیں اور انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کی انچارج کی حیثیت سے ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھا رہی ہیں۔

استاذہ طیبہ اکرم احمد

استاذہ طیبہ نے میڈکل کالج سے ڈینٹسٹری کی ڈگری حاصل کی، اور اپنی کلاس میں ہمیشہ پوزیشن ہولڈر رہیں۔ بطور ڈینٹسٹ کئی سال کام کرنے کے بعد صدیقہ انسٹیٹیوٹ سے عالمہ کا کورس کیا اور یہاں بھی اپنی کلاس کے ٹاپرز میں سے رہیں۔ عالمیت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے افتاء میں تخصص کیا اور اب ایک معتبر آن لائن فتویٰ سینٹر کے لیے مفتیانِ کرام کی نگرانی میں جوابات کی تحقیق اور تحریر کا کام بھی کر رہی ہیں۔ صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں وہ عربی گرامر اور فقہ پڑھاتی ہیں۔

استاذہ ام انس

استاذہ ام انس نے چھ سالہ عالمہ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے، اور جامعہ سے تین سالہ فاضلہ کا کورس بھی مکمل کیا ہے۔ مزید انھوں نے تجوید کا بھی ایک سالہ کورس مکمل کیا ہے، جس سے انکو سند بھی حاصل ہے، اور تحفظ ختم نبوت میں ٹریننگ بھی حاصل کی ہے ۔ استاذہ ام انس نے جامعہ میں کئی سال پڑھایا ہے، اور دیگر مقامات پر کورسز بھی کروائے ہیں، بشمولیت رمضان میں دورہ ٔقرآن کے۔ صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں وہ تفسیر، علوم القرآن، حدیث مبارکہ، سیرت نبوی ﷺ اور فقہ پڑھا چکی ہیں، اور ٹیچرز ٹریننگ بھی کرواتی ہیں۔

استاذہ افشاں زھرہ

استاذہ افشاں زھرہ نے یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور کینڈا سے آفس ایڈمنسٹریشن اور خصوصاً میڈیکل آفس ایڈمنسٹریشن میں ڈپلوما حاصل کیے، اور کئی سال اس فیلڈ میں کام بھی کیا۔ پھر انھوں نے صدیقہ انسٹیٹیوٹ سے عالمہ کا کورس کیا اور فی الوقت وہ افتا ءمیں تخصص کر رہی ہیں۔ صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں وہ فقہ کا مضمون پڑھاتی ہیں۔

استاذہ ام اریب

استاذہ ام اریب نے ایجوکیشن میں گریجویشن کی اور صدیقہ انسٹیٹیوٹ سے عالمہ کا کورس کیا۔ استاذہ کو شروع سے ہی عربی گرامر سے خصوصی شغف رہا ہے اور صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں بھی وہ عربی گرامر پڑھاتی ہیں۔

استاذہ اسما شاہین

استاذہ اسما شاہین نے سائنس میں گریجویشن کی، اور صدیقہ انسٹیٹیوٹ سے عالمہ کا کورس کیا۔ اسکے بعد انھوں نے تجوید میں ایڈوانس کورس کیا اور عربی گرامر میں کئی شارٹ کورسز کیے۔ فی الوقت وہ عربی میں تخصص کر رہی ہیں۔ استاذہ اسما صدیقہ انسٹیٹیوٹ میں عربی گرامر پڑھاتی ہیں۔